Wednesday, 4 March 2020

03 / 05 / 2020

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو ایک کروڑ روپے کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا تو انہوں نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے


اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایک کروڑ روپے مالیت کا تحفے میں ملنے والا گھوڑا واپس کر دیا اور شکریہ کے ساتھ ایسے الفاظ ادا کر دیئے کہ نئی مثال قائم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خانسوری نے گجرات میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایک کروڑ روپے مالیت گھوڑا تحفے میں دیا گیا جو کہ بہت ساری ریسیں جیت چکا ہے ۔ اس بارے میں یہ تاثر پایا جارہاہے کہ قاسم سوری نے یہ تحفہ قبول کیا لیکن اتفاق سے حقیقت دراصل کچھ اور ہی ہے ۔
اس تقریب میں  صحافی ” سلیم شہزاد “ بھی موجود تھے جنہوں نے تمام صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا ، انہوں نے بتایا کہ جب قاسم خان سوری کو سٹیج پر تقریر کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ” میں عمران خان کا ساتھی ، سپاہی اور کارکن ہوں اس لیے یہ گھوڑے رکھنا امیر لوگوں کا شوق ہے لیکن میں ایک عام آدمی ہوں ، آپ کی طرف سے یہ تحفہ مجھے مل گیا ، یہ کہہ کر قاسم خان سوری نے وہ گھوڑا ان کے مالکان کو واپس کر دیا ۔
وہاں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں قاسم خان سوری کے اس عمل سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ ڈپٹی سپیکر کر سراہ رہے ہیں ،کارکنان کا کہناتھا کہ یہ وہ اصل چہرے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ جی رہے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment