Friday, 6 March 2020

In retaliation for the martyrdom of 34 soldiers, Turkey killed 2557 Syrian soldiers

34 فوجیوں کی شہادت کا بدلہ، ترکی نے شام کے 2557 فوجی مار دیے


انقرہ  ترک وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی نے آپریشن سپرنگ شیلڈ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے بشار الاسد کی فوج کے 2 ہزار 557 فوجیوں کو ٹھکانے لگادیا۔
ترک جرنیل ہلوسی اکار نے آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح پلاننگ کی تھی اسی حساب سے شام میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ترکی کی جانب سے اسد رجیم کے 2 طیارے، 2 ڈرون، 8 ہیلی کاپٹر ، 135 ٹینک اور 5 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران اسد رجیم کے 2 ہزار 557 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ ضامن ملک کے طور پر روس اپنے وعدے پورے کرے گا اوراسد رجیم پر دباﺅ ڈالے گا کہ وہ سوچی معاہدے کے تحت اس علاقے سے نکل جائے اور کارروائیاں روکے۔ جنرل ہلوسی اکار نے بتایا کہ انقرہ اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترکی نہیں چاہتا کہ وہ روس کے آمنے سامنے آئے، ہمارا مقصد اسد رجیم کو لوگوں کے قتل عام، نسل کشی اور لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کرنے سے روکنا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی نے اتوار کے روز آپریشن سپرنگ فیلڈ اس وقت شروع کیا تھا جب اسد رجیم کی جانب سے ترک فورسز پر حملہ کرکے 34 فوجیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا گیا تھا۔www.freesofter97.blogspot.com

No comments:

Post a Comment