Friday, 6 March 2020

سینئر اداکار راشد محمود خلیل الرحمان قمر کے حق میں

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے سینئر اداکار راشد محمود خلیل الرحمان قمر کے حق میں لنگوٹ کس کر میدان میں آگئے

Rashid Mahmood , senior TV drama actor, came to the field in favor of Khalil-ur-Rehman Qamar


معروف پاکستانی اداکارراشد  محمود نے  مشہور ڈرامہ  رائٹر خلیل الرحمان قمرکے حق میں لنگوٹ  کس کر میدان میں آگئے،خلیل  الرحمان قمر  کے حق میں ایسی بات  کہہ دی  کہ ماروی  سرمد اور عورت مارچ  کے حمایتی سر پکڑ کر بیٹھ  جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے لیجنڈ اداکار راشد محمود  نے نجی ٹی وی چینل  کے  شو میں ماروی سرمد اور ڈرامہ  رائٹر خلیل  الرحمان قمر کے درمیان ہونے والے تنازعہ کے بعد میدان میں آتےہوئےسوشل   میڈیاپر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خلیل  الرحمان  قمر کی  حمایت کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ خلیل الرحمٰان قمر اس ملک کا وہ لکھاری ہے جو اس  سنگلاخ  زمین کو پھاڑ کر اُگا ہے،خلیل  الرحمان  قمر  کے بارے میں  آج  جو تنازعہ کھڑا کر  دیاگیا  ہے  تو میں پوچھتا ہوں کہ ایسا  کیا کہہ دیا ہے اُنہوں نے؟وہ اپنے روٹس ، اپنی رہتل ،اپنے کلچر، اپنی زمین اور اپنے لوگوں سے جُڑا ہوا وہ آدمی ہے ۔راشد محمود نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر وہ   آدمی  ہے جسے سچ بولنا اور سچ لکھنا آتا ہے ،میرا ایمان ہے کہ عورت کے قدموں میں تو اللہ پاک نے جنت رکھی ہے اور کیا حقوق چاہئیں عورت کو؟۔

No comments:

Post a Comment